اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے قومی ریلوے کمپنی کے سربراہ 'الگ بیلوزرف ' نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ ریلوے منصوبوں میں تعاون جاری رہے گا.
یہ بات انہوں نے روس کے سپنیک خبررسان ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا ایران میں روس کے بجلی سے چلنے والے ریلوے لائں منصوبے خالصتا غیر فوجی منصوبہ ہے جس کا امریکہ کی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا.
روس کی کمپنی نے ایران میں بجلی سے چلنے والے ریلوے نظام کے منصوبے کا کام آغاز کیا ہے جس پر ایک ارب یورو سے زائد لاگت آئے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲